خِتانو(خانہ بدوش)کمیونٹی کو یورپ میں آباد ہوئے 600سوسال ہوگئے،سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا

بارسلونا(دوست نیوز)یورپ بھر میں اور خاص طور پر اسپین میں مقیم خِتانو(خانہ بدوش)کمیونٹی کو یورپ میں آباد ہوئے 600سوسال ہوگئے۔آج بارسلونا میں چھ سو ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ختانو کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سالگرہ کا دن منایا۔

تقریب میں ختانو کمیونٹی کے پہلے ممبر قومی اسمبلی سپین اور ممبر یورپین پارلیمنٹ خوان دے دیوز مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے ختانو ممبر کاتالان اسمبلی سوسانااور پاکو ویرگاراکونسلر سانت ادریا دے بسوس نے خطاب کیا ۔

فیلو کانیتے مئیر سانت ادریا دے بسوس نے اپنے خطاب میں کہا یہی وہ کام ہے جو اس وقت صوبائی حکومت کر رہی ہے۔ سب کے لیے کام کرنا، بغیر اس بات کا لحاظ کیے کہ ان کا پس منظر کیا ہے، یا وہ خود کو کہاں سے تعلق رکھنے والا محسوس کرتے ہیں۔ یہ احساسات کا معاملہ نہیں، بلکہ حقوق اور مواقع کا معاملہ ہے۔ مواقع ان لوگوں کے لیے ہونے چاہئیں جو واقعی انہیں حاصل کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اور وہ بھی سب کے لیے برابر۔

خوان دے دیوز پہلے ختانو ممبر قومی اسمبلی سپین،ممبر یورپین پارلیمنٹ نے ختانو کمیونٹی کی تاریخ اور پس منظر مختلف مثالوں کے ذریعے بیان کیا انہوں نے کہا کہ ہم ایشائی ملک انڈیا کے چندی گڑھ اور اس کے نواح سے اٹھ کر پہلے ترکی پھر یونان اور چھ سو سال کا سفر کرکے یورپ خاص طور پر اسپین پہنچے ہیں انہوں نے کاتالان اسمبلی کی ممبر اور کونسلر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے لوگوں کو آگے بڑھنے کی تلقین کی

ختانو کمیونٹی کی مقامی گلورہ نے اپنے مادری زبان میں نغمہ پیش کیا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام افراد احتراما کھڑے رہے اور تالیاں بجا کر داد دیتے رہے

چھ سو سالہ تقریب میں پاکو ویرگاراکونسلر سانت ادریا دے بسوس.خوسے ماریا سالہ،سابق سینیٹر سوشلسٹ پارٹی سپین. سارا بلبیداسیکرٹری امیگریشن بارسلونا،ماریبیل گارسیاسیکرٹری امیگریشن سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا،ہوگو فیریرڈپٹی میئر سانت ادریا دے بسوس،حافظ عبدالرزاق صادق سینئر رہنما سوشلسٹ پارٹی نے شرکت کی