پاک فیڈریشن اسپین کے ممبران کسی قسم کے گمراہ کن پراپیگنڈا پر کان نہ دھریں جو ذمہ داریاں انہیں دی ہیں ان کو جاری رکھیں

104dad74-e346-4ce5-a26a-986569494a5a

بارسلونا(پ ر)پاک فیڈریشن کے تمام ممبران کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ 19 جنوری 2025 کو فیڈریشن کے ہونے والے متنازعہ انتخابات  کا کیس عدالت میں ہے جس کی پہلی سماعت 19 مئی 2025 بروز سوموار کو بارسلونا میں ہوئی جس میں معزز جج صاحبہ نے ابتدائی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے مگر  فریق کے حق میں یا خلاف کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا اور جو بھی ابتدائی سماعت ہوئی فریقین بہتر طریقہ سے جانتے ہیں مگر عدالتی  فیصلہ سے پہلے  سماعت کے ریمارکس یا وکلا کے سوالات کو فیڈریشن کی طرف سے پبلش نہیں کیا جا سکتا۔ 

آئندہ سماعت کی تاریخ 17 ستمبر 2025 بروز بدھ دوپہر بارہ بجے ہے جس کے نوٹسز عدالت کی طرف سے تمام فریقین کو موصول ہو چکے اور معزز ممبران کی اگاہی کے لیے نوٹس کی کاپی اس پریس ریلیز کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہے۔ 

معزز ممبران کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ کیس جیتنے کی  جو خبریں   میڈیا پر اپ کی نظروں سے گزر رہی ہیں یا ائندہ گزریں گی  وہ جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور میڈیا کو اس سلسلہ میں misguide کیا جا رہا ہے اور سینیئر بزرگوں کی تصاویر کے ساتھ ایسی خبروں کو شائع کرنا غیر زمہ دارانہ رویہ ہے اور عدالتی کاروائی کی خلاف ورزی ہے۔ 

پاک فیڈریشن کے تمام ممبران  ذمہ دار ہیں اور  انھوں نے سوشل یا پرنٹ میڈیا میں عدالتی سماعت کی بحث نہ کی ہے اور نہ آئیندہ  کریں گے۔ مستقبل میں عدالت کا فیصلہ کسی کے حق میں ہو یا کسی کے خلاف پاک فیڈریشن کے صدر ، سپیکر اور دیگر ایگزیکٹو ممبران شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعہ ممکنہ  فیصلے کو باقاعدہ پبلش کریں گے۔ 

 یہ تحریر فیڈریشن و کمیونیٹی ممبران کے لیے  اس لیے اپلوڈ کی جا رہی ہے تاکہ فیڈریشن کے ممبران کسی قسم کے گمراہ کن پراپیگنڈا پر کان نہ دھریں اور فیڈریشن نے جو ذمہ داریاں انہیں دی ہیں وہ پہلے کی طرح جاری رکھیں اور فلاحی کام کرتے رہیں۔ عدالت کی طرف سے کسی قسم کا حتمی  فیصلہ یا انتظامیہ کی طرف سے کوئی آرڈر  ہوا تو   ممبران کو باقاعدہ اگاہ کیا جائے گا۔ فی الحال کسی کے حق یا خلاف کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے