جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ،میاں والی بال کلب نے جیت لیا

قونصل جنرل مراد علی وزیر،چوہدری بشارت حسین،چوہدری یاسر عرفات ،حاجی تنویر احمد امرہ اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے
بارسلونا/20جولائی2025(دوست نیوز)یورپ میں کھیلوں کے سفیر ڈائریکٹر امرہ گروپ آف کمپنیز چوہدری عزیز احمد امرہ ،چوہدری صابر اختیار تاڑ اور حاجی تنویر احمد امرہ کی قیادت اور قونصل جنرل مراد علی وزیر کی سرپرستی میں یورپ کا سب سے مقبول ٹورنامنٹ “جشن آزادی سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جو دو دن 19اور20جولائی کو بارسلونا کے نواحی ضلع بادالونا کے اسپورٹس ہال میں کھیلا گیا۔

جشن آزادی سپر فور والی بال ٹورنامنٹ میں یورپ بھر کے والی بال کے بہترین اور مشہور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چار کلب جن میں گجر والی بال کلب،وڑائچ والی بال کلب،میاں والی بال کلب اور ترینیتات گجر کلب نے شرکت کی

جشن آزادی سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گجر والی بال کلب اور میاں والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔جو سنسنی خیز لمحات میں میاں والی بال کلب نے جیت لیا۔

بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی نقد انعام کی صورت میں چوہدری عزیز امرہ کلاں،چوہدری تنویر احمد امرہ ،ابوذر عزیز ،مہر محمد اقبال دلانوالہ ،میاں مدثر پوہلہ،میاں حبیب اللہ ،عبدالرزاق ڈھل صدر پیپلز پارٹی فرانس،چوہدری بابر میکن،چوہدری صابر اختیار تارڑ،سید مبشر حسین شاہ ،چوہدری معظم گوندل،چوہدری بشارت،چوہدری شہزاد اکرم،چوہدری نوید ،چوہدری یاسر عرفات اور دیگر نے دل کھول کر حوصلہ افزائی کی اور سینکڑوں یوروز کھلاڑیوں پر نچھاور کئے۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں نمایاں سماجی شخصیات کو ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے یاد گاری شیلڈز دی گئیں،بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں میں کئی درجن سونے کے لاکٹ تقسیم کئے،مین آف دی ٹورنامنٹ،رنراپ اور جتنے والی ٹیم کو نقد انعام کے ساتھ ٹرافیاں دی گئیں

میاں والی بال کلب کو ونر ٹرافی قونصل جنرل مراد علی وزیر،چوہدری بشارت حسین،چوہدری یاسر عرفات،حاجی تنویر احمد امرہ،چوہدری عزیز احمد امرہ،چوہدری صابر اختیار تارڑ،چوہدری شہزاد امرہ،حافظ عبدالرزاق صادق نے ٹرافی دی

جشن آزادی سپر فور والی بال ٹورنامنٹ میں اسپین، فرانس ،اٹلی، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے سیاسی ،سماجی، بزنس مین شائقین والی بال شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

جشن آزادی سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمانان گرامی کا چوہدری عزیز احمد امرہ ،چوہدری حاجی تنویر امرہ،چوہدری صابر اختیار تارڑ،حافظ عبدالرزاق صادق،چوہدری شاہد لطیف گجر اور ان کی ٹیم کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالائیں اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

قونصل جنرل مراد علی وزیرنے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں میں وطن سے جُڑے رہنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے اور یہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت امیج کو بھی اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

یہ ٹورنامنٹ 14 اگست 2025 کی یوم آزادی تقریبات کے سلسلے کا حصہ تھا اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

یورپ بھر میں ہونے والے والی بال ٹورنامنٹس میں جشن آزادی سپر فور والی بال ٹورنامنٹ بارسلونا واحد ٹورنامنٹ ہے جو مقررہ وقت پر شروع ہوا اور مقررہ وقت پر ختم ہوا۔آرگنائزر ٹورنامنٹ چوہدری عزیز احمد امرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب تمام کلبز کے تعاون سے ممکن ہوا کہ ہم بروقت میچ شروع کرا سکے۔اور فائنل میچ بھی اپنے مقررہ وقت میں اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ کلبز کے تعاون کرنے اور شائقین والی بال کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی پر میں تمام دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں

بارسلونا میں جشن آزادی سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ پر مہمانان خصوصی قونصل جنرل مرادعلی وزیر،چوہدری امانت حسین مہر،چوہدرری شعیب ورک،چوہدری سکندر گوندل،چوہدری محمد رزاق ڈھل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ،صابر تارڑ، سید مبشر حسین شاہ، چوہدری محمدعاصم گوندل،چوہدری شہباز کھٹانہ، تنزیل رانجھا،چوہدری بشارت،چوہدری ذوالفقار باگڑی،چوہدری تنویر امرہ،چوہدری عزیز امرہ ،ایاز عباسی،حافظ عبدالرزاق صادق،چوہدری ارشد بوگا،چوہدری نوید اسلم وڑائچ،چوہدری مدثر پوہلہ،چوہدری قربان مرہانہ ، راجہ مختار سونی،چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں چوہدری اقبال مہردلانوالہ، چوہدری میاں فیصل اسلم پوہلہ،محمد اقبال چوہدری،محمد اشرف مغل،چوہدری ناصر محمود سہنہ ،چوہدری ارشد بوگا اور دیگر شائقین والی بال کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور والی بال کھیل سے محظوظ ہوئے



