جعلی ویزا حاصل کر کے جنوبی افریقا پہنچنے والے پاکستانی نوجوان کو افریقی امیگریشن نے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

470193960_1052266346698792_4624654733148892713_n

عمرے پر جا کر سعودی عرب سے جعلی ویزا حاصل کر کے جنوبی افریقا پہنچنے والے پاکستانی نوجوان کو افریقی امیگریشن نے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

ڈی پورٹ نوجوان کو سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق مسافر محمد عثمان 4 دسمبر کو سیالکوٹ سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب گیا تھا جہاں قیام اور عمرے کی ادائیگی کے دوران اس نے ایجنٹ سے جنوبی افریقا کا جعلی ویزہ حاصل کیا۔

عثمان نے 11 دسمبر کو سعودی عرب سے جنوبی افریقا کا سفر کیا جہاں امیگریشن حکام نے ویزا جعلی ہونے پر مسافر کو جنوبی افریقا سے ملک بدر کر دیا۔

ہفتے کو سیالکوٹ پہنچنے پر عثمان کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے