جشن آزادی کا مرکزی پروگرام،بچے ٹیبلو،ملی نغمے پیش کرنا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں

بارسلونا(دوست نیوز)پاک کاتالان فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے مرکزی اور بڑے جشن آزادی کے پروگرام میں اگر آپ کے بچے بچیاں جشن آزادی کی مناسبت سے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کرنا چاہتے ہیں تو ہم بچوں کی پریکٹس بھی کرائیں گے اور اسٹیج پر بھر پور موقع دیں گے، آج ہی درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں اور تفصیلات حاصل کریں
673953456 اور اگر خواتین رابطہ کرنا چاہتی ہیں تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
635991208
پاک کاتالان فیڈریشن ،یونین گلوبل،پاکستان فورم اسپین اور دوست میڈیا گروپ کے زیراہتمام بارسلونا میں جشنِ آزادی پاکستان کا مرکزی پروگرام 14 اگست کو شام 5 بجے “پلاسا دی لس تری چمنیز” (Plaza de las Tres Chimeneas) میں منعقد کیا جائے گا۔
جشن آزادی کےپروگرام میں خواتین،بچوں اور جوانوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ملی جوش وجذبہ کے ساتھ اپنے پیارے وطن کا دن منا سکیں ،پروگرام میں بچوں کے لئے ملی نغمے اور رنگا رنگ پروگرام میں پاکستانی فوک،بھنگڑا اور مقبول موسیقی پیش کی جائے گی جو معروف فنکار پرفارم کریں گے۔
جشن آزادی کے اس بڑے اور مرکزی پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات، حکومتِ پاکستان کے نمائندے، کاتالان حکومت، بلدیہ بارسلونا اور ہسپانوی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
ہر سال کی طرح یہ اسپین میں ہونے والا سب سے بڑا اور مرکزی جشنِ آزادی کا پروگرام ہوگا۔