یورپ میں کھیلوں کے سفیر کی نیزہ بازی میں انٹری،پاک بارسا ٹینٹ پیکنگ کلب کے نام سے انٹری ،کلب کی تقریب رونمائی

DSC01295

بارسلونا/امرہ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو اور یورپ میں کھیلوں کے سفیر چوھدری عزیز امرہ کی نیزہ بازی کے میدان میں پاک بارسا ٹینٹ پیکنگ کلب کے نام سے انٹری ،کلب کی تقریب رونمائی قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا پر منعقد ھوئی جس کے مہمان خصوصی بارسلونا دورے پر تشریف لائے ایڈیشنل سیشن جج لاہور چوھدری ظفر اقبال آف موجیانوالا تھے۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں رفاقت نواب آف امرہ کلاں نے سرانجام دئے جبکہ چوھدری ماجد فاروق پسوال،،میاں مدثر اسلم آف پوہلہ، چوھدری مختار آف دینہ چک،نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے چوھدری عزیز امرہ کی نیزہ بازی کے میدان میں آمد  پر ان کے لیے اور دیگر دوستوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور کلب کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

اس موقع پر چوھدری ماجد فاروق پسوال اور میاں مدثر اسلم آف پوہلہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عزیز امرہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے نیزہ بازی کے میدان میں قدم رکھا انہوں نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ عزیز امرہ کی کھیلوں کے لئے کیا خدمات ہیں،کبڈی،والی بال اور اب نیزہ بازی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے،چوہدری عزیز امرہ کی کھیلوں سے محبت کی وجہ سے ہی انہیں یورپ میں پاکستانی کھیلوں کا سفیر کہا جاتا ہے اور ہماری دعا ہے کہ چوہدری عزیز امرہ اسی طرح ملک وقوم اور کھیلوں کی خدمت کرتے رہیں 

تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے