کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیرانتظام کاتالان کرکٹ لیگ 2025کے ڈویژن ون اور ڈویژن ٹو کا فائنل،کاتالونیا ٹائیگرز کرکٹ کلب نے میدان مارلیا

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیرانتظام کاتالان کرکٹ لیگ 2025کے ڈویژن ون کا فائنل پاک آئی کئیر کرکٹ کلب اور کاتالونیا ٹائیگرز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیاجو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد کاتالونیا ٹائیگرز کرکٹ کلب نے جیت لیا۔جبکہ ڈویژن ٹو کا میدان فرینڈ ز کرکٹ کلب نے مارا۔دونوں فائنل ویدریریس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔

صبح ساڑھے آٹھ بجے پہلا فائنل ڈویژن ٹو کا ہوا، فائنل میں فرینڈز کرکٹ کلب نےدس وکٹ پر 140رنز اسکور کئے اس کے جواب میں یعیدا کرکٹ کلب نےبارہ اوور میں 61رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،ڈویژن ٹو کے فائنل کے مین آف دی میچ ذوالقرنین حیدر قرار پائے،جنہوں نے ایک رنز پر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

دن ڈیڑھ بجے دوسرا فائنل پاک آئی کئیر کرکٹ کلب اور کاتالونیا ٹائیگرز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔
پاک آئی کئیر نے پہلے کھیلتے ہوئے 23.1اوور میں آل آؤٹ پر 180رنز اسکور کئے،کاتالونیا ٹائیگرز نے رنز کا پیچھا کیا اور 24.2اوور میں آٹھ وکٹ پر 181رنز اسکور کر کے فائنل اپنے نام کرلیا۔

ڈویژن ون کے فائنل کے مین آف دی میچ شیروز اقبال جنہوں نے 74رنز اسکور کئے،دو وکٹیں حاصل کیں اور ایک کیچ پکڑا ۔
ڈویژن ون کا فائنل شروع ہونے سے قبل پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ عامر سعید ،معیز الدین،چوہدری عامر شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈویژن ون کا پہلا انعام 3000 یورو جو چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک اور چوہدری اشفاق باغانوالہ کی جانب سے دیا گیا۔جو کاتالونیا ٹائیگرز کے کپتان حافظ غلام سرور نے 3000 ہزار یورو کا چیک اور ٹرافی وصول کی ٹرافی وہاں موجود تمام مہمانوں اور صدر کاتالان کرکٹ فیڈریشن غلام صابر بٹ نے دی

دوسرا انعام 1500یورو پنجاب شینواری ریسٹورنٹ کے اونر رانا احسن کی جانب سے رنر اپ ٹیم پاک آئی کئیر کلب کے کپتان شیروز احمد نے چیک اور ٹرافی وصول کی جو رانا احسن کے صاحبزادہ نے اپنے ہاتھوں سے دی

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب تیسری پوزیشن کے لئے بھی میچ کرایا گیا ۔تیسری پوریشن کے لئے راوال سپورٹنگ کرکٹ کلب اور بارسلونا قلندر کرکٹ کلب کے درمیان میچ ایمپوریابراوا کرکٹ گراونڈ میں ہوا جو بارسلونا قلندر کرکٹ کلب نے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ونر ٹیم کوتیسرا انعام 500یورودوسابورس ریسٹورنٹ کی جانب سے دیا گیا

ڈویژن ٹو کا پہلا انعام فرینڈز کرکٹ کلب کے کپتان ذوالقرنین حیدر کو 1000یورومعروف پاکستانی صغیر مختارکی طرف سے دئیے گئے دوسرا انعام رنر اپ ٹیم یعیدا کرکٹ کلب کو 500یورو ویج ورلڈ انڈین ریسٹورنٹ کی طرف سے دیا گیا۔

پاک فیڈریشن اسپین کے سابق صدر چوہدری ثاقب طاہر،صدر پاک فیڈریشن اسپین چوہدری عبدالغفار مرہانہ،محمد اقبال چوہدری،سید ذوالقرنین شاہ،محمد سلیمان گوندل،جسوندر سنگھ،طاہر رفیع،اسپانش مہمانوں اور فیڈریشن انتظامیہ کے عہدیداران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

کاتالان فیڈریشن کی جانب سے مہمانوں اور اسپانسرز کو یاد گاری شیلڈز دیں گئیں،کمنٹیٹراور ریفریز کے کام کو سراہا گیا اور انہیں تعریفی شیلڈز دی گئیں

تقریب تقسیم انعامات میں بہترین صحافتی خدمات پر کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے تعریفی شیلڈ پیش کی گئی جو صدر فیڈریشن غلام صابر بٹ نے اپنے دست مبارک سے دی
فائنل تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔