شجاع والی بال کلب کے زیراہتمام چمپیئن آف یورپ سپر سکس والی بال ٹورنامنٹ گجر کلب اور میاں کلب کے درمیان برابری پر ختم

بارسلونا(دوست نیوز)شجاع والی بال کلب کے زیراہتمام چمپیئن آف یورپ سپر سکس والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔فائنل میچ گجر کلب اور میاں کلب کے درمیان کھیلا گیا جو زبردست مقابلے کے بعد برابر رہا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چوھدری اشفاق باغانوالا کی

جانب سے دونوں ٹیموں کو نقد انعام دیاگیا۔ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
مہمان خصوصی معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ کو ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی،جسے یورپ میں کھیلوں کے سفیر چوہدری عزیز احمد امرہ نے پیش کیا

معروف پاکستانی سماجی وسیاسی شخصیات میاں مدثر اسلم پوہلہ کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ والی بال ہال میں آمد اور کھلاڑیوں کی نقد یورو سے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چوھدری بلال سرور،چوھدری افضال مہر گجرات گرل ریسٹورنٹ کے ایم ڈی نے مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا۔،چوھدری ماجد پسوال، چوھدری عزیز امرہ، چوھدری افضال مہر، میاں عامر،میاں مدثراسلم آف پوہلہ، ،حاجی تنویر احمد امرہ، نے بھی انعامات تقسیم کئے۔

ہال میں پہنچنے والےمہمانوں کو ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالا پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پہلا انعام 2000یوروچوہدی امانت حسین مہر،چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری شعیب ورک کی جانب سے دیا گیا جو چوہدری اشفاق باغانوالہ کے دست مبارک سے دیا گیا،جبکہ دوسرا انعام بابر گجر نے 1500یورو دیا۔مقابلہ برابری پر ختم ہونے پردونوں انعام کی رقم 3500 یورو بھی برابر تقسیم کردی گئی۔انعامی تقم کے ساتھ ٹرافیاں اور کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے گئے اور مہمانوں کو یاد گاری شیلڈز دی گئیں
