ساگرادا فامیلیا کا عوام کے لیے اپنے دروازے کھولنے کا اعلان،20 ہزار مفت ٹکٹس تقسیم کیے جائیں گے

IMG_9040

بارسلونا (دوست نیوز)بارسلونا کے سالانہ ثقافتی میلے “لا مرسے” کی تقریبات کے موقع پر ساگرادا فامیلیا نے عوام کے لیے اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 ہزار مفت ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے شہری اور سیاح مشہور ماہر تعمیرات آنتونی گاؤدی کے اس شاہکار کا اندرونی حصہ دیکھ سکیں گے۔

یہ اوپن ڈیز 19، 20، 21 اور 24 ستمبر کو ہوں گے، جن میں شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک (جبکہ ہفتہ 20 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک) عوام کو وزٹ کا موقع ملے گا۔

دورے کے دوران زائرین باسیلیکا کے نمایاں حصے دیکھنے کے ساتھ ساتھ کنویں کے منظر The Wedding at Cana پر مشتمل تین میٹر بلند مجسمہ بھی دیکھ سکیں گے، جو “چَیپل آف دی اسمپشن” کا حصہ ہوگا۔ یہاں دیگر مجسمے بھی نصب کیے جائیں گے، جن میں “پریزنٹیشن آف میری اٹ دی ٹیمپل”، “دی ڈیتھ آف سینٹ جوزف” اور “دی ڈورمیشن” شامل ہیں۔

ٹکٹوں کے حصول کے لیے رجسٹریشن کا عمل 8 ستمبر صبح 10 بجے شروع ہو کر 14 ستمبر رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ قرعہ اندازی کے نتائج 15 ستمبر کو کامیاب امیدواروں کو بھیجے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ساگرادا فامیلیا، جو کہ ابھی زیرِ تکمیل ہے، جولائی میں 155.58 میٹر کی بلندی تک پہنچنے کے بعد بارسلونا کی سب سے بلند عمارت بن چکی ہے۔ تکمیل کے بعد اس کی مجوزہ اونچائی 172.5 میٹر ہوگی، جس کے ساتھ یہ نہ صرف بارسلونا کی بلند ترین عمارت ہوگی بلکہ دنیا کا سب سے بلند چرچ بھی بن جائے گی، جو جرمنی کے شہر اُلم میں واقع Ulm Minster (162 میٹر) کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے