“اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے، وہ ناقابلِ قبول ہے”البرتو نونیئز فیخو

IMG_9054

میڈرڈ (دوست نیوز) اسپین کی مرکزی حزبِ اختلاف کے رہنما اور پاپولر پارٹی کے سربراہ البرتو نونیئز فیخو نے کہا ہے کہ “اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے، وہ ناقابلِ قبول ہے”، تاہم وزیرِاعظم پیدرو سانچیز کی جانب سے اعلان کردہ اقدامات کو انہوں نے حکومتی اتحادیوں کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔

فیخو نے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ سانچیز عوام سے “جھوٹ” بول رہے ہیں کیونکہ اسپین مکمل طور پر اسرائیل سے دفاعی خریداری ختم نہیں کر سکتا، “کیونکہ اسپین کی فوجی گاڑیوں اور نظامِ مواصلات میں اسرائیلی پرزے شامل ہیں”۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اقدامات پر تنقید ضروری ہے لیکن ساتھ ہی حماس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، “حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جانا چاہیے”۔

وزیرِاعظم سانچیز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسپین نے ہمیشہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی مذمت کی ہے اور اسرائیل کے حقِ وجود کو تسلیم کرتا ہے، لیکن “ہسپتالوں پر بمباری اور بچوں کو بھوکا مارنا کسی طور دفاع نہیں”۔ اس موقع پر انہوں نے ہتھیاروں کے بائیکاٹ کو قانونی شکل دینے، متعلقہ افراد پر اسپین میں داخلے کی پابندی اور انسانی امداد میں اضافے جیسے اقدامات کا اعلان کیا۔

فیخو نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ “نسل کشی” کا لفظ استعمال نہیں کرتے، لیکن عام شہریوں کو حماس کے ساتھ خلط ملط کرنا “ناقابلِ برداشت” اور انسانی امداد روکنا “ناقابلِ معافی” ہے۔ تاہم ان کے مطابق غیرجانبداری اور توازن برقرار رکھنا ضروری ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے