شعیب ملک دوبارہ بنگلادیش پریمیئر لیگ جوائن کرنے کیلئے تیار
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) جوائن کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے، وہ سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف 3 فروری کو میچ بھی کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے بی پی ایل کو چھوڑ دیا تھا، وہ نجی مصروفیت کے باعث ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے۔
علم میں رہے کہ شعیب ملک کے ٹیم کو چھوڑنے کے بعد ان پر فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے۔
تاہم فارچیون باریشال اور شعیب ملک نے خبروں کی تردید کی تھی۔