اردن سے میچ پاکستان میں ہونے کا ایک اور موقع

فوٹو: فائل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے سلسلے میں اردن کے خلاف پاکستان کا ہوم میچ پاکستان میں ہی کروانے کا ایک اور موقع مل گیا۔ 

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے وینیو فائنل کرنے کےلیے 2 فروری تک کا وقت دے دیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے ایک بار پھر رابطہ کرلیا۔ 

پی ایس بی نے 31 جنوری کو خط کے ذریعے فلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کروادی۔

پی ایس بی نے خط میں کہا ہے کہ میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں اور فلڈ لائٹس لگادی جائیں گی۔

پی ایف ایف مختلف امور کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گا۔ 

پی ایف ایف نے اس سے قبل میچ کےلیے نیوٹرل وینیو کے آپشن کا اعلان کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ میچ کی میزبانی کےلیے گراؤنڈ میں تمام سہولیات کا فیفا معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے