وزٹ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

905897_72405599

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن فیصل آباد نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر ایتھوپیا جانے والی پرواز FZ-356 کے ذریعے بیرونِ ملک روانہ ہو رہے تھے، گرفتار ہونے والے افراد میں عاطف شفیق، محمد سفیان اور عبدالرحمان شامل ہیں، جن کا تعلق بالترتیب منڈی بہاءالدین، گوجرانوالہ اور بھمبر سے ہے۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے رویے اور دستاویزات کو مشکوک پایا گیا، جس پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ افراد ایتھوپیا کے وزٹ ویزے کو بطور کور استعمال کر کے لیبیا جانا چاہتے تھے، جہاں سے بعد ازاں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے کا منصوبہ تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر تک پہنچنے کیلئے کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے