بارسلونا کے قریبی قصبہ موئیت دِل بائیس میں فائرنگ کا واقعہ، زخمیوں میں سے ایک دم توڑ گیا

Untitled-1

بارسلونا کے قریب واقع قصبے موئیت دِل بائیس میں ہفتہ کی شب پیش آنے والی فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والا ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ کاتالونیا کی پولیس موسوس د اِسکواڈرا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً ساڑھے بارہ بجے پارک دے کلورس میں پیش آیا، جہاں متاثرہ افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد تشویشناک حالت میں جبکہ ایک شخص نسبتاً کم زخمی ہوا۔ تینوں کو ایمرجنسی میڈیکل سروس (SEM) کے عملے نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

میونسپل حکام کے مطابق علاقے میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع دی، جس پر پولیس میونسپل کے تین اور موسوس د اِسکواڈرا کے تین دستے جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں پولیس نے شہر اور نواحی علاقوں میں ناکہ بندی کر کے موٹر سائیکل کی تلاش شروع کی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مولیت کی بلدیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے: "ہم سکیورٹی اور پرامن بقائے باہمی کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے