پیدروسانچز کے بڑے اعلانات،سیاحتی فلیٹس پر کڑی پابندیاں اور غزہ کے حق میں بائیکاٹ کی حمایت

WhatsApp Image 2025-09-14 at 14.25.34

مالقا (دوست نیوز) — وزیرِاعظم اسپین پیدرو سانچیز نے اتوار کو مالقا میں انتخابی مہم کے پہلے جلسے میں بڑے اعلانات کرتے ہوئے واضح طور پر مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا عندیہ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 53 ہزار سیاحتی فلیٹس کو لازمی طور پر طویل مدتی کرایہ داری میں تبدیل کیا جائے گا، جن میں سے صرف اندلس میں 16,740 اور مالقا میں 8,000 شامل ہیں۔ سانچیز نے کہا کہ یہ قدم قانونِ رہائش اور کرایہ داری کے رجسٹر کی بنیاد پر اُٹھایا جا رہا ہے جہاں بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

یہ فیصلہ بائیں بازو کی جماعتوں خصوصاً سابق اتحادی پودیموس کی پالیسیوں سے قریب تر سمجھا جا رہا ہے، جنہوں نے اسرائیل کے خلاف سخت رویہ اور بجٹ کی شرائط میں “ویٹو ٹو اسرائیل” شامل کر رکھا ہے۔

ساتھ ہی نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خزانہ ماریا جیسوس مونتیرو نے دوٹوک کہا: “جی ہاں، ہم کرایوں کے نرخوں میں مداخلت کریں گے”۔

اندلسیہ کی انتخابی مہم کے آغاز پر سانچیز نے اپنی قریبی ساتھی مونتیرو کی امیدوار کے طور پر بھرپور حمایت کی اور مخالف جماعت پاپولر پارٹی (PP) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیخو “انتہائی دائیں بازو” کی کاپی ہیں اور پی پی دراصل وُکس جیسی ہی جماعت بن چکی ہے۔

جلسے میں غزہ کا موضوع بھی نمایاں رہا۔ سانچیز نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو “بربریت” قرار دیا اور اسرائیل کے خلاف حالیہ مظاہروں اور بائیکاٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان مظاہرین سے “اعزاز اور عقیدت” رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ پودیموس نے کھلے عام سائیکل ریس “لا وئلتا” میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

مونتیرو نے اپنی تقریر میں اندلسیہ میں صحت، تعلیم اور عوامی فلاحی خدمات کے دفاع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پی پی حکومت نے نجکاری کو بڑھایا ہے جبکہ سوشلسٹ حکومت نے اصلاحات، کم از کم اجرت میں اضافے اور مزدوروں کے حقوق کی مضبوطی کے ذریعے اندلسیہ کو فائدہ پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا: “حکومت کا لہجہ اندلسی ہے، اور اندلسی عوام کے مسائل ہمارے ایجنڈے کا مرکز ہیں”۔

جلسہ میں 4 ہزار سے زائد کارکن شریک ہوئے جو مختلف شہروں سے لائے گئے تھے۔ مبصرین کے مطابق، اندلسیہ کی آئندہ انتخابات—جو زیادہ سے زیادہ جون تک ہونا لازم ہیں—سانچیز اور ان کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہوں گے، کیونکہ یہ صوبہ اسپین کی پارلیمان میں 61 نشستیں رکھتا ہے۔

تاہم حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ مونتیرو کی قیادت میں سوشلسٹ پارٹی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ممکن ہے نتائج 2022 کے بھی بدتر ثابت ہوں۔ دوسری جانب فیخو اور اندلسی وزیرِاعلیٰ خوان ما مورینو نے اپنی مہم کا آغاز دو روز قبل کیا اور اندلسیہ کو پی پی کی کامیاب حکمرانی کی مثال کے طور پر پیش کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے