بھارت نےجینٹلمین گیم کرکٹ کو داغدار کر دیا، میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار

Untitled-1

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جینٹلمین گیم کرکٹ کو داغدار کر دیا ہے، ایشیا کپ کے میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

تاہم میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئے۔

سوریا کمار یادیو نے میدان سے باہر پہنچتے ہی باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ میں بُلا لیا، اس دوران پاکستان ٹیم میدان کے اندر ہی موجود رہی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان نے بھارتی ٹیم کے اس رویے پر احتجاج کے طور پر پوسٹ میچ پریذنٹیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔

کھیل میں سیاست

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کھیل میں سیاست کو لے آئے، پاکستان کیخلاف جیت کو پہلگام واقعے کے نام کر دیا۔

پوسٹ میچ پریذنٹیشن میں سوریا کمار یادیو نے کرکٹ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئےکہا کہ’ آج کی جیت کو پہلگام واقعے کے نام کرتا ہوں، پاکستان کے خلاف بھارتی آرمی کے لیے ہماری طرف سے تحفہ ہے‘۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین میں سیاست، مذہب اور رنگ و زبان کے معاملے پر کھلاڑیوں کا گفتگو کرنا ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے