بارسلونا میں خواتین کی فلاح کے لیے لگژری مارکیٹ کا آغاز

بارسلونا میں اس ہفتے ایک منفرد سولڈیریٹی مارکیٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ شہر کے پلازا فونت ائی ساگوے(la plaza Font i Sagué, 1,) میں واقع اسٹور Pesca Salada ایک ہفتے کے لیے لگژری آئٹمز خریداری کے لیے کھل جائے گا، جہاں 1,000 سے زائد مصنوعات سستی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔
مارکیٹ میں مشہور برانڈز کے کپڑے، جوتے، جیولری، گھر کی سجاوٹ اور دیگر ہوم ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ یہ پروگرام “Para Todas Nosotras” کے نام سے جانا جائے گا، اور اس کی بنیاد ایک خاص ڈونیشن پر رکھی گئی ہے، جس میں ایک خاتون نے Grupo ABD کو اپنی لگژری اشیاء کا بڑا مجموعہ عطیہ کیا تاکہ خواتین کی برابری اور بااختیاری کے کام کی حمایت ہو سکے۔
تاریخ اور اوقات: مارکیٹ 15 ستمبر سے شروع ہو کر 23 ستمبر تک کھلی رہے گی، ہر دن صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے اور شام 4:30 بجے سے 8 بجے تک، سوائے اتوار کے۔
حاصل ہونے والی آمدنی Grupo ABD کے پروگراموں میں استعمال کی جائے گی، جو گزشتہ 40 سالوں سے سماجی و صحت کے شعبوں میں کام کر رہا ہے، خصوصاً کمزور طبقوں، بچوں، صحتِ ذہنی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے۔ اس گروپ نے اب تک 110,000 سے زائد افراد کی مدد کی ہے اور شہر میں اہم سماجی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ شمار ہوتا ہے۔