بارسلونا میں وی ٹی سی پر سخت پابندیاں، شہری سفر صرف ٹیکسی کے لیے مختص

IMG_9467

بارسلونا، 16 ستمبر 2025 –(دوست نیوز) کاتالونیا حکومت نے نئی قانون سازی میں بارسلونا میں وی ٹی سی (VTC) گاڑیوں پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ شہری سفر صرف ٹیکسی کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ وی ٹی سی کو صرف بین الاضلاعی سفر کی اجازت ہوگی۔

اس اقدام کے تحت بارسلونا میٹروپولیٹن ایریا میں موجود 990 وی ٹی سی لائسنسوں میں سے 600 فوری طور پر کالعدم ہو جائیں گے، جبکہ باقی لائسنس بھی بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔ ٹیکسی سیکٹر نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ وی ٹی سی کمپنیوں نے 4,000 ملازمتوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری طرف، ٹیکسی سیکٹر بالخصوص تنظیم ایلیٹ ٹیکسی (Élite Taxi) نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے

کاتالونیا میں اس وقت تقریباً 15 ہزار ٹیکسی لائسنس موجود ہیں جن میں سے 10,500 بارسلونا کے میٹروپولیٹن ایریا میں ہیں،قانون کے تحت ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے کاتالان زبان (B1 سطح) لازمی ہوگی اور نئی سروس کیٹیگریاں متعارف کرائی جائیں گی۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام ٹریفک اور آلودگی کم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے