سپین : شاہ فلپ ششم کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کی مشکلات ناقابل برداشت اور ناقابل بیان قرار

IMG_9490

سپین کے شاہ فلپ ششم کی طرف سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ناقابل بیان مشکلات پر اظہار مذمت کیا گیا ہے۔ صدر فلپ ششم نے منگل کے روز اپنے مذمتی بیان میں کہا لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری کے باعث بدترین زنگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

فلسطینی علاقے پر سیاسی مداخلت کاری کی وجہ سے کی جانے والی یہ بمباری غیر معمولی واقعہ ہے۔ اسرائیلی بمباری کی اس تازہ ترین صورتحال نے ایک ناقابل برداشت انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔ غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

سپین کے بادشاہ کی طرف سے یہ خیالات اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

سپین یورپ سے تعلق رکھنے والے ان ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے پچھلے سال ماہ مئی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کر لیا تھا اور سپین مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر رہا ہے اور اسرائیل پر زور دے رہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکے۔

سپین نے اسرائیل کے خلاف اس کی اس جارحانہ جنگ کی وجہ سے پابندیاں بھی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے