لیبیا: پناہ گزینوں کی کشتی میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک

IMG_9493

لیبیا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا کہ اتوار کو لیبیا کے ساحل کے قریب 75 سوڈانی پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کا کہنا تھا کہ حادثےمیں 24 زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 2011 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے دوران آمر معمر قذافی کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد سے لیبیا ان مہاجرین کے لیے یورپ جانے کی راہ گزر کے طور پر ابھرا ہے جو جنگ اور غربت سے نجاتے چاہتے ہیں۔

آئی ایم او کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 تک 44 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 8 لاکھ 60 ہزار 55 مہاجرین لیبیا میں مقیم تھے۔

خیال رہے کہ 4 ستمبر کو نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے کم از کم 60 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ درجنوں کو بچا لیا گیا تھا، مقامی حکام کے مطابق حادثہ ریاست نائیجر کے شمالی وسطی حصے میں پیش آیا، متاثرہ کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ کشتی ضلع مالالے کے گاؤں تونگان سُولے سے روانہ ہوئی تھی اور ایک تعزیتی دورے کے لیے دُگّا جا رہی تھی ، لیکن گاوساوا کمیونٹی کے قریب پانی میں ڈوبے ہوئے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔

بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے چیئرمین عبداللہ بابا آرا نے بتایا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی، ان کے مطابق 60 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی تھی جبکہ کئی افراد لاپتا تھے اور 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے