بارسلونا: محلہ راوال میں نائی کی دکان قیمتی گھڑیوں کی خرید و فروخت کا اڈا،تین افراد کو گرفتار

IMG_9576

بارسلونا کے علاقے راؤل میں واقع ایک جعلی نائی کی دکان سے پولیس نے منشیات اور قیمتی گھڑیوں کی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ اس کارروائی میں موسوس دی اسکوادرا پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا جن میں سے دو کے خلاف پہلے ہی 32 بار مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی 12 ستمبر کو کی گئی جس دوران مبینہ نرکوپلوکریا سے 50 گرام کوکین، 400 گرام چرس اور ایک ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ اہلکاروں نے زیورات، چار قیمتی گھڑیاں (جن میں سے ایک کی مالیت تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار یورو بتائی گئی ہے) اور 6,500 یورو نقد بھی برآمد کیے۔

جعلی دکان سے گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 26 سے 45 برس کے درمیان ہیں۔ پولیس نے وہاں سے چھریاں، مرچوں کے اسپرے، ایک نقلی پستول اور نائٹرس آکسائیڈ کی بوتلیں بھی قبضے میں لیں۔

تحقیقات کے دوران قیمتی گھڑیاں اور زیورات ملنے پر پولیس کو شبہ ہوا کہ ملزمان چوری شدہ اشیاء کی خریدو فروخت میں بھی ملوث ہیں۔ اسی بنا پر اگلے روز ضلع ایئکسامپل میں ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے مزید 19 گھڑیاں، 30 ہزار یورو نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ نہ صرف منشیات فروشی بلکہ قیمتی اور چوری شدہ اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی سرگرم تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے