اولمپیئن ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کیلئے انگلینڈ روانہ

–فائل فوٹو

اولمپیئن ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

ارشد ندیم گزشتہ برس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، وہ انجری کے باعث ایشین گیمز کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوئے تھے۔

ارشد ندیم سرجری کے بعد جلد ایکشن میں آنے کے لیے پرامید ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ سب سے دعا کی اپیل ہے، دوبارہ پہلے کی طرح ایکشن میں آنا ٹارگٹ ہے۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل دو تین مقابلوں میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے