ڈی آئی خان حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں نگراں وزیراعلیٰ، اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانے پر 30 دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے تھانے پر حملہ کیا۔
پولیس اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات تھانے پر حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے تھے۔