ِویگوکا نوجوان مزدور لاپتہ ہونے کے تین دن بعد مردہ حالت میں ملا

ویگو سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ جرسن ایف. بی.، جو گزشتہ منگل 23 ستمبر کو لاپتہ ہو گیا تھا، مردہ حالت میں مل گیا۔ پولیس نیشنل نے اس کی لاش جمعہ کے روز صوبہ ویادولید کے علاقے مونتے مایور دے پیلییا کے ایک جنگل سے برآمد کی، جو تُدیلا دے دوئیرو سے تقریباً 14.6 کلومیٹر دور ہے۔
جرسن تعمیراتی کمپنی اَربن گلوبل کے ساتھ تین ساتھیوں کے ہمراہ ویگو سے تُدیلا دے دوئیرو آیا تھا، جہاں انہیں ایک اسٹیڈیم (فٹبال گراؤنڈ) کی تعمیر پر کام کرنا تھا۔ اسی روز صبح وہ کمپنی کی گاڑی لے کر تعمیراتی سامان لانے گیا مگر واپس نہ آیا۔ اس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “وہ ایک کام پر نکلا تھا اور واپس نہ آیا۔”
لاپتہ ہونے کے بعد ایس او ایس دِساپاریثیدوس نے تلاش کے لیے الرٹ جاری کیا اور مقامی حکام نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ تین دن کی تلاش کے بعد اس کی لاش مل گئی۔
تحقیقات سے وابستہ ذرائع کے مطابق متوفی، جو پرتگالی نژاد انگولائی تھا، کے جسم پر تشدد یا کسی قسم کے تشویشناک نشانات نہیں پائے گئے۔ ابتدائی شواہد اس کی موت کو ممکنہ طور پر “خودکشی” قرار دیتے ہیں، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی