فرانسیسی رپورٹر انٹونی لالیکان، روسی ڈرون کے حملے میں یوکرین میں ہلاک

کیف – 3 اکتوبر 2025/ فرانسیسی فوٹو جرنلسٹ انٹونی لالیکان جمعہ کے روز یوکرین میں روسی ڈرون کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی صحافی کی موت اس جنگ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ واقعے کی تفصیلات ابھی زیرِ تفتیش ہیں۔ اس حملے میں یوکرینی صحافی ہیورگی ایوانچینکو زخمی بھی ہوئے۔ دونوں صحافی حفاظتی جیکٹ اور بُلٹ پروف واسکٹ پہنے ہوئے تھے جن پر واضح طور پر “پریس” درج تھا۔
لالیکان، جو پیرس میں مقیم تھے، معروف فوٹو ایجنسی ہانس لوکاس کے لیے کام کرتے تھے۔ ان کی تصاویر دنیا کے بڑے اخبارات و جرائد جیسے لی موند، لی فیگارو، لبیراسیوں، میڈیاپارٹ، ڈر شپیگل، زائت، ڈی ویلٹ، لی ٹامپ، ڈر اسٹینڈرڈ اور لا پریس میں شائع ہوتی رہیں۔ مارچ 2022 میں روسی یلغار کے فوراً بعد وہ یوکرین پہنچے اور تب سے ڈونباس کے عوام کے ساتھ طویل مدتی صحافتی منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ رواں برس جنوری میں انہوں نے اپنے رپورٹاج “اچانک آسمان سیاہ ہوگیا” پر وِکٹر ہیوگو ایوارڈ 2024 برائے کمٹڈ فوٹوگرافی حاصل کیا