اسپین میں پاکستانی کمیونٹی اور پاپولر پارٹی (PP) کے درمیان سیاسی روابط، قانونی امیگریشن اور کمیونٹی کے مسائل پر تعاون بڑھانے کے حوالے سے کامران خان ،عمران ملک ،مظہر حسین راجہ اور سردارپریت سنکھ کی اہم گفتگو ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران پاپولر پارٹی سے وابستہ کامران خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ آٹھ برس سے پارٹی کے امیگریشن سیکریٹریٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان اور پاپولر پارٹی کے درمیان رابطے کا پل قائم کرنے میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
عمران ملک نے پاکستانی کمیونٹی کے مستقبل اور سیاسی نمائندگی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آنے والے برسوں میں بلدیاتی، کاتالونیا کے علاقائی اور اسپین کے قومی انتخابات میں غیر ملکی پس منظر رکھنے والے ووٹرز کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

دانیال اور خوان نے واضح کیا کہ پی پی امیگریشن کی مخالفت نہیں بلکہ محفوظ اور قانونی امیگریشن کی حمایت ضروری ہے، تاکہ اسپین آنے والے افراد کو مکمل قانونی حقوق، روزگار کا تحفظ اور بہتر زندگی کے مواقع میسر ہوں۔
میٹنگ میں عمران ملک نے پاکستان میں اسپانش سفارت خانے میں سیتا سسٹم کی وجہ سے پاکستانی خاندانوں کو جو مشکلات پیش آرہے ہیں وہ بھی تفصیل کے ساتھ پیش کی گئیں جس پر انہوں نے کہا کہ یونہی پے پے کی حکومت برسر اقتدار آتی ہے اس مسئلہ کو اولیت دی جائے گی اور پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا

ملک عمران اور کامران خان نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کو بلدیہ بادالونا سے لے کر کاتالان پارلیمنٹ اور اسپین پارلیمنٹ تک لے کر جائیں گے تاکہ اپنے ہاکستانیوں کو آسانیاں میسر ہوں
ملاقات میں غیر قانونی ملازمت اور مزدوروں کے استحصال پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ بتایا گیا کہ بعض تارکین وطن روزانہ 12 سے 14 گھنٹے کام کرنے کے باوجود صرف 600 یورو ماہانہ وصول کرتے ہیں اور انہیں چھٹیوں، آرام اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
اس موقع پر پاکستانی اور مراکشی کمیونٹی کے بارے میں پائے جانے والے تعصبات اور سڑکوں پر نسل پرستی کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر کمیونٹی میں اچھے اور برے دونوں طرح کے افراد ہوتے ہیں، اس لیے کسی پوری قوم کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے۔

ملاقات میں بارسلونا کے علاوہ بادالونا، گیرونا اور تاراگونا میں چھوٹے پیمانے پر پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل متعلقہ بلدیاتی اور علاقائی اداروں تک پہنچائے جا سکیں۔
میٹنگ میں شریک افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی اور مقامی اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے، قانونی امیگریشن کو فروغ دینے اور باہمی اعتماد کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔
