ہم غزہ کی مستقبل کی گورننس میں کردار چاہتے ہیں: یورپی یونین

Untitled-1

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کایا کالس نے اعلان کیا ہے کہ براعظمی بلاک غزہ میں عبوری اتھارٹی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پٹی میں جنگ کے خاتمے کے منصوبے میں شامل ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ آیا یورپی یونین "امن کونسل” میں شرکت کے لیے تیار ہے کالس نے کہا کہ ہاں، ہم سمجھتے ہیں کہ یورپ کا ایک بڑا کردار ہے اور ہمیں بھی اس کا حصہ بننا چاہیے۔

اپنی طرف سے جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفول نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اگلے ہفتے کے آغاز تک عمل درآمد ہو جانا چاہیے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تمام مسائل کے حل کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلے کا مقصد جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، فوجی تنازع میں تحمل اور غزہ میں رسد کا داخلہ ہے اور یہ سب قابل حصول ہیں۔

شرم الشیخ مذاکرات شروع

کایا کالس کے بیانات پیر کو مصر کے شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے آغاز کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ ان مذاکرات میں غزہ میں یرغمالیوں اور اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے منصوبے میں شامل ہے۔

یہ مذاکرات، جن میں مصر، امریکہ اور قطر کے ثالث بھی شامل ہیں، حماس کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ کی پٹی میں قید تمام یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ حماس اور اسرائیل نے ٹرمپ کے منصوبے کی بنیادی باتوں پر اتفاق کیا حالانکہ وہ اس کی اہم تفصیلات پر متفق نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے عرب اور مغربی ملکوں کی حمایت ملنے کے بعد اس حوالے سے امید کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کا منصوبہ

ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان نسلوں سے جاری جنگ میں سب سے طویل اور تباہ کن جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک کی سب سے جدید کوشش ہے۔ پہلے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔ غزہ میں 48 یرغمالی باقی ہیں جن میں سے 20 تاحال زندہ ہیں۔

جمعہ کے روز حماس نے یرغمالیوں کی رہائی اور ٹرمپ کے منصوبے کی کئی دیگر شقوں پر اتفاق کرلیا لیکن اس کے ردعمل نے دیگر متنازع نکات پر بات سے گریز کیا۔ غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کرنے اور سیاسی کنٹرول سے دستبردار ہونے کے مطالبہ پر موقف بیان نہیں کیا گیا۔ حماس نے فتح کے ساتھ اندرونی جھڑپوں کے بعد 2007 میں غزہ کی پٹی پر حکومت سنبھال لی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے