صوبائی اسمبلی کا اجلاس انتخابات کے 21 دن کے اندر بلانا لازمی ہے، مشتاق غنی

خیبر پختونخوا اسمبلی : فوٹو فائل

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس انتخابات کے بعد 21 دن کے اندر بلانا لازمی ہے، گورنر خیبر پختونخوا اجلاس طلب کریں گے، اسپیکر پہلے اجلاس میں اراکین سےحلف لیں گے۔

اپنے بیان میں مشتاق غنی نے کہا کہ دوسرے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا، تیسرے اجلاس میں اسپیکر وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 14دن میں امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے، نوٹیفکیشن کے بعد نو منتخب آزاد اراکین کسی بھی جماعت کو جوائن کر سکیں گے۔

مشتاق غنی نے کہا کہ اسمبلی کا پہلا اجلاس انتخابات کے بعد 21 دن کے اندر بلانا لازمی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے