یونان کے درلحکومت ایتھنز میں ٹریفک حادثہ ،دو پاکستانی جان بحق تین شدید زخمی

ایتھنز (دوست مانیٹرنگ ڈیسک ) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جمعے کی صبح کام کے لئے جاتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد دو پاکستانی جان بحق تین شدید زخمی ہوگئے

پاکستانیوں کا تعلق قصور کے نواحی گاؤں ترگا سے ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اج صبح پانچ بجے پیش آیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک تین ہلاک اور تین زخمی، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے،

پولیس کا کہنا ہے جب ایک کار کا ڈرائیور جو ایتھنز-لامیا نیشنل روڈ کی سائیڈ روڈ پر چلا رہا تھا، ایتھنز جاتے ہوئے، نامعلوم وجہ سے گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ اسکی وجہ شاید سڑک پہ پھسلن تھی ۔کار بے قابو ہوکر مخالف سمت سے جا گری، جس کے نتیجے میں ایک اور کار سے ٹکرا گئی ۔جس کی وجہ سے اسکا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

تین زخمیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انکی حالت بھی نازک ہے