بارسلونا کے سب سے بڑے جاب فیئر میں پاکستان کی نمائندگی

IMG_2002

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) بارسلونامیں  15-16 اکتوبر کو منعقد ہونے والا سپین کا سب سے بڑا جاب فیئر کا شاندارانعقاد ہوا۔

Fira Barcelona میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان ایونٹ کو Diputació Barcelona، Barcelona Activa، اور Ajuntament de Barcelona کی بھرپور سرپرستی حاصل تھی۔

یورپ بھرکے تمام بڑے اور اہم کاروباری اداروں نے اس میں شرکت کی، اپنے سٹالز لگائے، اور ہنر مند نوجوان طلباء و فارغ التحصیل افراد کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ یہ صلاحیت اور مواقع کا ایک عظیم سنگم تھا۔

ایک پاکستانی کی حیثیت سے منفرد اعزاز!

پاکستانی عدیل خان یوسفزئی  لیے یہ ایک اعزاز سے بھرپور اور فخر کا لمحہ تھا کہ عدیل خان کو Diputació Barcelona اور Ajuntament de Barcelona کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا! اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر واحد پاکستانی ہونے کا یہ شرف حاصل کرنا عدیل خان یوسفزئی کے لیے اور پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے! اور ثابت کرتا ہے کہ ہماری صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے!

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے