اسپین،کیا نوجوانوں میں واقعی کینسر کی وبا پھیل رہی ہے؟

IMG_2600

موٹاپے سے منسلک رسولیاں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑھ رہی ہیں، ماہرین کے مطابق صرف آنتوں کے سرطان میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ماہروبائی امراض مونتسیرات گارسیا کلوساس کی سربراہی میں کی گئی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے سے منسلک کینسرز میں نوجوانوں کے درمیان تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ اگرچہ بڑی آنت (کولون) کے سرطان میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، لیکن دیگر کئی اقسام کے ٹیومرز میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

تین سال قبل ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے دنیا بھر میں ایک تشویش ناک سوال اٹھایا تھا: “کیا دنیا کو کم عمر افراد میں کینسر کی ایک نئی وبا کا سامنا ہے؟” ان محققین نے 2002 سے 2012 کے درمیان 20 سے 49 سال کے افراد میں 13 اقسام کے کینسرز کی بڑھتی ہوئی شرح تقریباً پچاس ممالک میں نوٹ کی تھی۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ اس اضافے کے ممکنہ اسباب میں میٹھے مشروبات، فاسٹ فوڈ، غیر متحرک طرزِ زندگی، بچپن کا موٹاپا، اینٹی بایوٹکس کا حد سے زیادہ استعمال اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق طرزِ زندگی میں تبدیلیاں اور ناقص غذائی عادات نئی نسل میں سرطان کے بڑھتے ہوئے خطرے کی بڑی وجوہات بن رہی ہیں، اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو مستقبل میں عالمی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے