پیدرو سانچز کا یوکرین کے حق میں جاری اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار

اسپین کے وزیرِاعظم پیدروسانچزاور ان کی حکومت ایک بار پھر یورپ کے اُن رہنماؤں کے گروپ سے باہر رہ گئے ہیں جو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور روس کے خلاف اس کی دفاعی جدوجہد کی حمایت کر رہے ہیں۔
سانچز اُن رہنماؤں میں شامل نہیں جنہوں نے یوکرین کے لیے حمایت کے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ اس دستاویز پر دستخط کرنے والوں میں جرمنی کے چانسلر فریڈرِش میرٹز، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی اور برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر شامل ہیں۔
اعلامیے پر دیگر یورپی رہنماؤں نے بھی دستخط کیے ہیں جن میں ناروے کے وزیراعظم یونس گاہ اسٹور، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن، پولینڈ کے وزیراعظم ڈونالڈ ٹسک اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب شامل ہیں۔
یورپی یونین کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین اور یورپی کونسل کے صدر آنتونیو کوسٹا بھی اس اعلامیے کے فریق ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم ایک منصفانہ امن کے حصول کے خواہاں ہیں اور اس کے لیے متحد ہیں۔”