ٹی ٹوئنٹی کیلئے کپتان اور نائب کپتان کے نام سامنے آگئے

—- فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے میگا ایونٹ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ رواں سال جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے شاہ نے بتایا کہ تمام فارمیٹس میں بھارت کی کپتانی روہت شرما کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ جنوری میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی واپسی سے قبل سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ ہوں گے۔

واضح رہے کہ جے شاہ نے یہ اعلان گزشتہ روز نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے دوران کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے