پیدرو سانچز نے میمز کی بھرمار کے بعد بتایا کہ اس نے اپنی عینک کہاں سے خریدی

Screenshot

Screenshot

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے وزیراعظم پیدروسانچزنے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وہ عینک کہاں سے خریدی تھی جو انہوں نے جمعرات کو سینیٹ میں “کولدو کیس” کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے وقت پہنی تھی۔ یہ انکشاف انہوں نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی عینک سے متعلق تبصروں اور میمز کی بھرمار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، بارسلونا کی ایک دکان “گافا وِنتیج” (Gafa Vintage) نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی عینک دیور مونسیور (Dior Monsieur) ونٹیج ماڈل کی ہے، جو انہوں نے تقریباً پانچ سال قبل خریدی تھی۔ دکان کے مطابق اس فریم کی قیمت 250 یورو کے لگ بھگ ہے، اور تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عینک اب بھی بالکل نئی حالت میں ہے۔

دکان نے انسٹاگرام پر لکھا، “شاید اسی وجہ سے سب کو لگا کہ وزیراعظم نے آج نئی عینک پہنی ہے، حالانکہ یہ پرانی ہے۔” دلچسپ بات یہ ہے کہ پیدرو سانچز نے اس سے قبل کبھی کسی عوامی موقع پر یہ عینک نہیں پہنی تھی۔

سوشل میڈیا پر ان کی نئی لک نے زبردست ردعمل پیدا کیا۔ پی ایس او ای (PSOE) نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس نے سوٹ اور عینک پہن رکھی ہے، اور کیپشن میں لکھا: “سانچے زیادہ جانتا ہے، سانچے ہونے کی وجہ سے!”

کئی صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا: “اب سب سانچز والی عینک چاہتے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں!”، جبکہ دوسرے نے کہا: “وہ عینک کے اوپر سے جو نظر مارتے ہیں، بالکل استاد کی طرح سبق سمجھاتے ہیں!” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: “پیدروسانچز عینک کے ساتھ بلکل کلارک کینٹ لگ رہے ہیں۔”

تاہم تنقید کرنے والوں کی کمی بھی نہیں رہی۔ ایک صارف نے لکھا: “سب لوگ سانچز کی عینک پر بات کر رہے ہیں، مگر کوئی یہ نہیں دیکھ رہا کہ پانچ گھنٹے کی سماعت کے بعد انہوں نے آخر میں تقریر بغیر عینک کے پڑھی۔ یہ معجزہ ہے، لگتا ہے نظر ٹھیک ہوگئی!”

واضح رہے کہ پیدروسانچزنے سینیٹ میں بیگونا گومز سے متعلق الزامات کے دوران کہا تھا کہ “میری اہلیہ پر جو حملے ہوئے، وہی فرانس کے صدر میکرون اور امریکہ کے سابق صدر اوباما کی بیویوں کے ساتھ بھی ہوئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے