اسپین کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گلوکار موراد اِل خطوطی

Screenshot

Screenshot

اسپین کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گلوکار موراد اِل خطوطی(Morad El Khattouti) جس کی عمر صرف 26 سال ہے، ہسپتالیت کے علاقے لا فلوریڈا میں پیدا ہوا اور مراکشی نژاد ہے۔ وہ اپنے نئے البم “Reinsertado 2.0” کے ساتھ ماضی کے مسائل پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔

موراد کہتا ہے، “لوگ اکثر مجھے مراکشی کہتے ہیں، مگر میں اسپین میں اپنے تمام ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ میرے پیسوں سے سرکاری اسکول اور اسپتال قائم رہتے ہیں۔ میں نے خود سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی، سستی دوائیں لیں اور سرکاری اسپتال میں علاج کرایا۔”

Screenshot

موراد کا بچپن مشکلات میں گزرا۔ باپ کو کبھی نہیں دیکھا اور بارہ سال کی عمر میں ماں سے جدا کر کے سرکاری ادارے میں بھیج دیا گیا۔ وہ بتاتا ہے، “جب ہمیں ماں سے الگ کیا گیا تو بہت تکلیف ہوئی۔ میں بار بار بھاگ کر ماں سے ملنے جاتا تھا۔” بعد میں وہ ماں کو ایک گھر خرید کر دے سکا، جسے وہ اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیتا ہے۔

سولہ سال کی عمر میں ایک اور مرکزِ اطفال میں رہتے ہوئے اس نے غصہ اور تکلیف کو موسیقی میں بدلا۔ موبائل فون پر اپنی آواز ریکارڈ کر کے دوستوں کو بھیجتا۔ 2018 میں پہلا گانا آن لائن ڈالا اور شہرت کا آغاز ہوا۔ آج وہ 14 ملین سے زائد ماہانہ سامعین کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ سنا جانے والا ہسپانوی فنکار ہے۔

Screenshot

اس کے گانے trap، drill اور reggaetón کی طرز پر ہیں اور نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔ موراد کے مطابق، “میری موسیقی ان لوگوں کے بارے میں ہے جو میری طرح کے محلوں سے آتے ہیں، جنہوں نے زندگی میں مشکلات دیکھی ہیں۔”

گزشتہ سال اس نے بارسلونا کے پالاؤ سانت جوردی میں 16 ہزار ناظرین کے سامنے پرفارم کیا، پھر یورپ کے کئی ممالک میں کنسرٹ دیے۔ لیکن قانون سے اس کے تعلقات ہمیشہ آسان نہیں رہے۔ 2024 میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چھ ماہ قید کی سزا ہوئی جو اچھے رویے کے باعث دو ماہ سے کم ہو گئی۔

وہ کہتا ہے، “میں نے غلطیاں کیں، مگر اب سیکھ لیا ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میری غلطیوں سے لطف اٹھائیں۔”

Screenshot

موراد کھلے عام فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔ وہ ہر کنسرٹ میں فلسطینی پرچم لہراتا ہے۔ اس نے حال ہی میں میڈرڈ کی علاقائی صدر ایوسو کو جواب دیتے ہوئے کہا: “کاش تم پر کبھی ایسا وقت نہ آئے کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے بارے میں اس طرح بات کرو۔”

اس کا کہنا ہے، “اگر میرے اس موقف سے کوئی معاہدہ ختم ہو جائے تو پروا نہیں۔ میں زندگی میں بہت کچھ حاصل کر چکا ہوں۔”

موراد اپنے علاقے لا فلوریدا کے بچوں کے لیے مفت ٹکٹ دیتا ہے تاکہ وہ اچھے نمبروں پر کنسرٹ دیکھ سکیں۔ اس نے Adidas کے ساتھ مل کر مقامی فٹبال ٹیم کی سرپرستی کی ہے اور نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل کی طرف راغب کرتا ہے۔

“میں چاہتا ہوں کہ نئے لامین یامل یا حکیمی میرے محلے سے نکلیں۔”

موراد آج اسپین کے نوجوانوں کی آواز ہے۔ وہ کہتا ہے، “میں اب ذمہ دار انسان بن گیا ہوں۔ میری زندگی کی غلطیوں نے مجھے بہتر بنایا۔ میری موسیقی انہی غلطیوں سے جنم لیتی ہے، اور یہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے