ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ
ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقامات پر شدید برف باری اور موسلا دھار بارش سے شاہراہِ نیلم اور رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک متاثر ہو گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مری میں آج اور کل طوفانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ مری میں انتظامیہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔
مری میں آج برف باری کے امکانات 70 فیصد ہیں، 22 فروری تک موسم کی صورتِ حال غیر یقینی رہے گی۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آج پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔