شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے اسلام آباد الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
ڈیوٹی جج احمد ارشد جسرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔
عامر مغل اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ ڈیوٹی جج کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے دس، دس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
شیرافضل مروت، عامر مغل کے خلاف عدالت نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔