سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی، فیصل کریم کنڈی

فوٹو: فائل

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی۔

امیر جماعت اسلامی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ آمروں کی تابعدار اور سہولت کار رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے ایل ایف او منظور کرواکر مشرف کی سہولت کاری کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام جماعت اسلامی کو ہر انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق 5 سال خیبر پختونخوا حکومت میں رہے، عوام کی کون سی خدمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے