اٹلی،پاکستانی شہری کی 23 سالہ سیلز گرل کی عزت لوٹنے کی کوشش ناکام، کارابینیری نے گرفتار کر لیا
اٹلی(میاں آفتاب احمد)اٹلی کے شہہر کانتو میں ایک پاکستانی شہری کو 23 سالہ سپر مارکیٹ کی خاتون ملازمہ پر جنسی زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ صبح 8:20 بجے اُس وقت پیش آیا جب لڑکی اسٹور کھولنے کی تیاری کر رہی تھی۔پاکستانی نے اچانک اس پر حملہ کر دیا اقر اسکے کپڑے اتارنے شروع کر دیے
خاتون کے ساتھی ملازمین نے فوراً دوڑ کر اس کی مدد کی اور حملہ آور کو بھگا دیا۔ بعد میں کارابینیری نے اسے تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔
لڑکی کو شدید صدمے کی کیفیت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسے کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔
ملزم کو حراست میں لینے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔