محسن شاہنواز رانجھا کا اپنی شکایات الیکشن ٹریبونل لے جانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی شکایات الیکشن ٹریبونل میں لے جانے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں محسن شاہنواز رانجھا، پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند اور پی پی سینیٹر پلوشہ خان نے شرکت کی۔

ن لیگی رہنما نے الیکشن میں بے قاعدگیوں کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے مجھے گنتی کے دوران اپنے آفس میں داخل نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر او کا یہ اقدام قانون کے مطابق غلط ہے، وہ اپنی شکایات لے کر الیکشن ٹریبونل جائیں گے۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ آنے والی اتحادی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، پیپلزپارٹی کسی بھی وقت پیچھے سے نکل جائے گی۔

پلوشہ خان نے کہا کہ مہنگائی آنے والی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہوگا، ابھی حکومت نہیں بنی مگر ادویات بنانے والی کمپنیوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں جتنا مرضی اضافہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے