وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس دن 12 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات ہوگی جبکہ ملکی معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اجلاس میں انتخابات کے بعد حکومت سازی اور انتقال اقتدار سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے حوالے سے تحفظات سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا پیش ہوگا۔
ایجنڈا کے مطابق آرمی چیف کو ترکیہ کی فوج کی جانب سے ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائےگی۔
مزید برآن ای سی سی کے 13 اور 14 فروری کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ گیس کی قیمتوں سے متعلق توثیق شدہ ایجنڈے پر غور ہوگا۔