لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم 2 روز بعد عارضی طور پر یکطرفہ کھول دی گئی
شاہراہ قراقرم 2 روز بعد عارضی طور پر یکطرفہ کھول دی گئی ہے۔ دیامر میں پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بھاشا اور تھور مینار کے مقامات پر بند تھی۔
پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کل یکطرفہ ٹریفک کیلئے ایک، ایک گھنٹے کیلئے کھولی جائے گی۔ دوطرفہ ٹریفک کی بحالی کیلئے شاہراہ قراقرم کو 2 ،2 گھنٹوں کیلئے بند کیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ صبح 8 سے 10بجے تک شاہراہ قراقرم بند رہے گی۔ شاہراہ قراقرم صبح 10 سے 11بجے تک کھلی رہےگی۔ شاہراہ قراقرم دن 12 سے 2 بجے تک بند، 2 سے دوپہر 3 بجے تک کھلی رہےگی۔
پولیس کے مطابق دوپہر 3 سے شام 5 بجے تک بھاشا کے مقام پر شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام ہوگا۔
پولیس کے مطابق شام 6 بجےکے بعد شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لئے مکمل کھول دیا جائے گا۔