پاکستان سے آئے مہمان حاجی تنویر احمدکے اعزاز میں عشائیہ تقریب،ویلفئیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عہد

IMG_5305

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان سے آئے مہمان حاجی تنویر احمد اور ان کے صاحبزادے حذیفہ تنویر اور محمد عمران پوڑ کے اعزاز میں خان نواب ریسٹورنٹ بادالونا میں عقیل اشرف، ساجد علی، ضیا کھٹانہ، شہباز احمد کھٹانہ اور عارف علی کسانہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ تقریب میں نندو وال گاؤں کی کمیونٹی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت چوہدری اصغر علی باگڑی نے حاصل کی۔

میزبان چوہدری شہباز احمد کھٹانہ اور دیگر نے مہمانوں کو بارسلونا آمد پر پھولوں کے گلدستوں سے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر چوہدری شہباز احمد کھٹانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “میرے دیگر دوست تو میری ساری دعائیں اور جذبات پہلے ہی جانتے ہیں، آپ سب بھی جانتے ہیں۔ پھر بھی میں بڑے فخر کے ساتھ یہ بات آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ میرے بھائی نے نندووال میں اتحادویلفیئر ایسوسی ایشن کے نام سے ایک کام بہت چھوٹے پیمانے پر شروع کیا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ چھوٹا سا قدم آج پورے گاؤں تک پھیل چکا ہے اور ہمارے علاقے کی گلیاں اور محلے اس کے فائدے سے مستفید ہو رہے ہیں۔”

“دکھ کی گھڑی ہو یا گاؤں کی گلیوں کا کوئی کام، ہمارے بھائی تنویر ہمیشہ سب سے پہلے پہنچے۔ سکول ہو، گاؤں کی صفائی ہو یا کوئی اور ضرورت، ہر جگہ انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے۔جیسے میں نے پہلے بھی کہا کہ کمائی تو ہر کوئی کرتا ہے، مگر وہ اسے صحیح جگہ لگاتے ہیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ ہم تنویر بھائی کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

ہم اوورسیز پاکستانی اور اپنے نندووال کے تمام بھائی ان کے لئے دل سے دعا کرتے ہیں۔ آپ یقین رکھیں کہ جب بھی آپ نے ہمیں یاد کیا یا ہماری ضرورت پڑی، ہم ہمیشہ تنویر بھائی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور رہیں گے، ان شاء اللہ۔”

حاجی تنویر احمد نے اپنے خطاب میں کہا سب سے پہلے میں اپنے اہل گاؤں اور یہاں کے دوستوں کا انتہائی مشکور ہوں جو اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں آئے اور میری عزت افزائی کی انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹی سی مثال دینا چاہتا ہوں۔ اگر آپ اپنے کسی دوست، ساتھی یا عزیز کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں تو وہ آپ کو کبھی نہیں بھولتا۔ تو کیا وہ ذات جو ماں سے ستر گنا زیادہ محبت کرتی ہے، وہ انسان کو رائیگاں جانے دے گی؟ ہرگز نہیں۔

ہمارا اصل کردار یہ ہے کہ ہم جو بھی عمل کریں، جس بھی معاملے کو انجام دیں، اسے اخلاص کے ساتھ کریں۔ اللہ تعالیٰ کو ہمارے اعمال کا ظاہر نہیں، ہمارا اخلاص چاہیے۔ ہمیں اپنی طرف سے قربانی بھی دینی ہے، خدمت بھی کرنی ہے اور نیت کو پاک رکھنا ہے۔

قدیراے خان نے چوہدری شہباز احمد کھٹانہ کی سالگرہ کے موقع پر سالگرہ کا گیت گا کر مبارک باد دی اس موقع پر خان نواب ریسٹورنٹ کی جانب چوہدری شہبازاحمد کھٹانہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔چوہدری شہباز احمد کھٹانہ نے طارق خان،اعجاز احمد اور چوہدری وحید اسلم لنگڑیال کا اس محبت کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے