وائس آف وویمن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کے لیے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد 

aa6c0e9d-82be-4fdb-bc8d-20d7317a1b3d

بادالونا(پ ر)وائس آف وویمن ایسوسی ایشن بارسلونا کے زیراہتمام سِوک سینٹر، لا سالوت (La Salut Civic Centre)میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کے لئے عالمی تشدد کے خاتمے کے دن (25 نومبر) اور عالمی انسانی حقوق کے دن (10 دسمبر) کے حوالے سے ایک باقاعدہ اور اہم آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جو  خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ انہیں ایک محفوظ، سنجیدہ اور باوقار ماحول میں ضروری معلومات، رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا سکے۔سیشن میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی 

سیشن میں Equipo Professional de Guàrdia Urbana Badalona کی ٹیم نے خصوصی شرکت کی اور پاکستانی خواتین سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے درج ذیل اہم موضوعات پر جامع آگاہی دی، خاص نکات میں شہری سطح پر خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے مؤثر طریقے، غیر مساوی سلوک اور اس کی پہچان سے متعلق رہنمائی،بدسلوکی، دباؤ، ہراسگی یا مشکلات کی صورت میں دستیاب معاونت،سیکیورٹی، شہری حقوق اور شہری قانون کے بنیادی اصول،مقامی سطح پر دستیاب سماجی و قانونی وسائل تک رسائی ،کمیونٹی کی خواتین کے لیے رابطے، شکایات اور مدد کے باضابطہ طریقے شامل تھے

سیشن سے نوریاNúria- Servei d’Atenció a la Víctima (SAVاور معاونتSaida — Departament de Convivència i Mediació / Servei de Mediació نے کی جبکہ مترجم کے فرائض آسیّہ مستنصر نے  ادا کئے۔

نوریا کی جانب سے نہایت پروفیشنل انداز میں دی جانے والی پریزنٹیشن کے مرکزی عنوانات میں عام کیسز2️⃣ پولیس کا طریقہ کار3️⃣ متاثرہ افراد کا فالو اَپ4️⃣ Mossos اور Guardia Urbana کے درمیان فرق بتایا گیا۔جبکہ Saida نے محبت، نرمی اور احترام کے ساتھ ریکوری اور جذباتی سپورٹ کے بارے میں رہنمائی دی،

ہمارے پاکستانی/ایشیائی معاشرے میں بہت سی باتیں چُپ کر جانا عام ہے،لیکن یہاں سمجھا جاتا ہے کہ:“آپ کی حفاظت اور سکون سب سے اہم ہیں اور مدد مانگنا ہمت ہے، کمزوری نہیں!” 

جن نکات کی جانب توجہ دلائی گئی ان میں  ذہنی و جذباتی تکلیف کی نشانیاں✔️ بار بار تنقید یا بے قدری✔️ سخت اور توہین آمیز لہجہ✔️ حد سے زیادہ شک یا کنٹرول✔️ گھر والوں/دوستوں سے دور کرنا✔️ فون یا نقل و حرکت پر نگرانی،جسمانی تکلیف کی نشانیاں✔️ دھکا دینا، مارنے کی کوشش✔️ چیزیں پھینک کر ڈرانا✔️ جسمانی خطرے کی دھمکیاں

Saida کی خاص بات ، Victim کی ریکوری کیسے ہوتی ہے؟

Saida نے نہایت مہذب اور دل چھونے والے الفاظ میں بتایا کہ:“ریکوری صرف قانونی کارروائی سے نہیں ہوتی،بلکہ احترام، سماعت، جذباتی تحفظ اور محفوظ ماحول سے ہوتی ہے۔”انہوں نے یہ روشن پہلو بتائے، متاثرہ فرد کو محفوظ فضا دینا سب سے پہلا قدم ہے۔ اس کی بات کو توجہ، احترام اور نرمی سے سُننا۔ فیصلوں میں جلدی نہ کروانی ،وقت دینا۔جذباتی سپورٹ ریکوری کا لازمی حصہ ہے۔خود اعتمادی اور مضبوطی مرحلہ وار واپس آتی ہے۔ کمیونٹی کا اخلاقی تعاون ریکوری کو تیز کرتا ہے

یعنی ریکوری ایک حساس سفر ہے،اور اسے مہربانی، تحمل اور احترام کے ساتھ آگے بڑھایا جاتا ہے۔

سیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کیسے مدد کرتی ہے؟پولیس کی مدد کے درج ذیل طریقے ہیں 

👮‍♂️ ایمرجنسی: 112 / 092

🏢 پولیس اسٹیشن میں براہِ راست شکایت

🤝 SAV سے صرف مشورہ بھی لیا جا سکتا ہے — شکایت لازمی نہیں

🌟 SAV کی خدمات

✨ عزت و احترام کے ساتھ بات

✨ قانونی معلومات

✨ فوری حفاظتی اقدامات

✨ مناسب اداروں سے مدد

✨ مکمل رازداری

پاکستانی vs مقامی معاشرتی فرق ،ہمارے ہاں اکثر “چُپ رہو” سکھایا جاتا ہے،لیکن یہاں کہا جاتا ہے کہ:“آپ کی جان، بھلائی اور ذہنی سکون سب سے مقدم ہیں،✨مدد لینا جرأت ہے، شرمندگی نہیں

سیشن کے اختتام پر اہم رابطہ نمبرز بتائے گئے اور تاکید کی گئی کہ انہیں اپنے گھر میں محفوظ رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں ان نمبرز پر فوری رابطہ کریں  

☎️ اہم رابطے (Contact Numbers)

👮‍♂️ Guardia Urbana Badalona

📞 ایمرجنسی: 092

📞 دفتر: 93 483 29 01

👮‍♂️ Mossos d’Esquadra

📞 ایمرجنسی: 112

📞 دفتر: 93 497 72 00

ہم سب ایک دوسرے کا سہارا بنیں، نہ کہ بوجھ

یہ معلومات خواتین کے لیے نہایت اہم تھیں تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مناسب رہنمائی حاصل کرسکیں۔

اس تعمیری اور آگاہی سیشن کا بنیادی مقصدپاکستانی کمیونٹی کی خواتین میں انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی بڑھانا، گھریلو یا سماجی سطح پر موجود غیر مساوی سلوک کو سمجھنے میں مدد دینا، مناسب اداروں اور قانونی معاونت تک رسائی کے طریقے بتانا، کمیونٹی میں خواتین کے لیے ایک باوقار مکالمے اور رہنمائی کا پلیٹ فارم فراہم کرنا،ایسی معلومات پہنچانا جو خواتین کی فلاح و بہبود کو بہتر بنا سکیں تھا۔

سیشن میں پاکستانی خواتین کی شرکت نے ثابت کیا کہ خواتین  کمیونٹی کی اجتماعی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے