صفدر عباسی کا 27 فروری کو یوم سیاہ منانے اور بھرپور احتجاج کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما صفدر عباسی نے منگل 27 فروری کو یوم سیاہ منانے اور بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب میں صفدر عباسی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو رہا کیا جائے، کسی صورت جعلی الیکشن کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکیلے نہیں، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اسمبلی کو حلف دلانے کے لیے ہمارے سیکڑوں کارکنوں گرفتار کیا گیا۔

جی ڈی اے رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس جعلی نظام کو چلنے نہیں دیں گے، آج مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ درخواست ہےکہ تمام ساتھی پرامن طریقے سے منشتر ہو جائیں، جے یو آئی ف رہنما دھرنے میں نہیں پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے