مونتسرات کے ہزار سالہ جشن کا اختتام، 15 ماہ میں 6 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

Screenshot

Screenshot

بارسلونا: مونتسرات کے تاریخی کیتھولک خانقاہ کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کی تقریبات پیر کے روز ایک خصوصی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ یہ سلسلہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا تھا اور مجموعی طور پر تقریباً 15 ماہ جاری رہا۔

اس دوران 1 ہزار 300 کے قریب مذہبی، ثقافتی، علمی اور سماجی نوعیت کے پروگرام منعقد ہوئے جنہیں مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد نے دیکھا۔

Screenshot

جشن کے کمشنر برنات جولیول نے کہا کہ یہ سال مونتسرات کے لیے ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگا اور خانقاہ آئندہ برسوں میں سماج کے مزید قریب آنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گی۔

تقریبات کے اختتام پر پیر کو “ویسپرس سولمنیس” اور موسیقار جوزیپ اَولّے کے ’’ٹی ڈیئم‘‘ کی خصوصی پیشکش کی جائے گی جس میں کاتالان اورفیئو، مونتسرات ایستولانیا بوائز کوئر، سکولا کانتورم اور ویلّیس سمفونک آرکسٹرا شریک ہوں گے۔

Screenshot

پندرہ ماہ کے دوران کئی تاریخی لمحات سامنے آئے جن میں مورینیتا (ویریجن آف مونتسرات) کے جلوس کا عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے سامنے نکالا جانا اور روم میں کاتالان موسیقی کی خصوصی نمائش شامل ہے۔

جولیول نے کہا کہ ابتداء سے مقصد یہی تھا کہ یہ جشن صرف خانقاہ تک محدود نہ رہے بلکہ سب کے لیے کھلا ہو، کیونکہ مونتسرات کی تاریخ پوری کاتالان قوم کی تاریخ ہے۔ ان کے مطابق پروگراموں کی متنوع نوعیت نے مونتسرات کو معاشرے کا اہم حصہ بنا دیا ہے اور لوگوں کو یہاں آنے کی نئی ترغیب ملی ہے۔

Screenshot

ان کا کہنا تھا کہ جشن کے دوران شروع کی گئی تعاون کی اسکیمیں آئندہ برسوں میں کئی نئے منصوبوں کی بنیاد بنیں گی۔

خانقاہ کے مطابق جشن کی ڈیجیٹل رسائی بھی نمایاں رہی، اور سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ جبکہ یوٹیوب پر 16 لاکھ کے قریب ویوز ملے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے