اسپین،تمباکو کی قیمتوں میں اضافہ ،صارفین کی جیبوں پر بڑا اثر پڑے گا

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں تمباکو کی قیمتوں میں 2026 کے لیے اضافے کی سرکاری تصدیق ہو گئی ہے۔ بوئٹین آفیشل اسٹیٹ (BOE) میں شائع ہونے والی تازہ قرارداد کے مطابق سگریٹ، سگار، سگریلو اور پائپ تمباکو کی مختلف اقسام مہنگی کر دی گئی ہیں۔ نئی قیمتیں 6 دسمبر سے ملک بھر کے تمام تمباکو فروش مراکز پر نافذ ہو چکی ہیں۔

یہ اضافہ تمباکو ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کی تجویز پر کیا گیا ہے، جسے کمشنریٹ فار دی ٹوبیکو مارکیٹ نے منظور کیا۔ قیمتوں میں رد و بدل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک طرف روایتی تمباکو کے استعمال میں کمی آ رہی ہے اور دوسری طرف صحت عامہ سے متعلق ضوابط اور الیکٹرانک متبادل مصنوعات کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

نئی قیمتوں کا براہ راست اثر صارفین کے ماہانہ اخراجات پر پڑے گا، جبکہ مارکیٹ میں مہنگی اور سستی اقسام کے درمیان فرق مزید واضح ہو جائے گا۔ ریاستی سطح پر اس اضافے سے ٹیکس آمدن میں بھی نمایاں اثر متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 2024 میں تمباکو پر عائد خصوصی ٹیکس سے ریاست کو تقریباً 6,927 ملین یورو حاصل ہوئے تھے، جو 2012 کے بعد سب سے زیادہ رقم ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں قیمتوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے، کیونکہ تمباکو کی قیمتیں سال میں کئی بار نظرثانی کے عمل سے گزرتی ہیں، اور یورپی سطح پر زیر غور مالیاتی فیصلے بھی اس پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے