ایف سی بارسلونا کی خریداری کے لیے 10 ارب یورو کی غیر معمولی پیشکش

IMG_6335

ایف سی بارسلونا کی خریداری کے لیے 10 ارب یورو کی غیر معمولی پیشکش کی گئی ہے۔ “چیرینگوئیتو ٹی وی” سے وابستہ ایک صحافی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بارسلونا کلب کو خریدنے کے لیے یہ خطیر رقم دینے کو تیار ہیں۔

بارسلونا اس وقت اپنی تاریخ کے شدید ترین مالی بحرانوں میں سے ایک سے گزر رہا ہے۔ کلب پر مجموعی قرضہ 2.5 ارب یورو سے تجاوز کر چکا ہے۔ ایسے میں محمد بن سلمان کی متوقع پیشکش ایک تاریخی اور فیصلہ کن موڑ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ 10 ارب یورو کی رقم صرف قرضوں کی ادائیگی تک محدود نہیں رہے گی۔

اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو کلب کی مکمل مالی تنظیمِ نو ممکن ہو سکے گی، کھلاڑیوں کی خریداری کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی اور انفراسٹرکچر کو جدید بنایا جائے گا، جس میں نئے کیمپ نو اسٹیڈیم کے منصوبے کی تکمیل بھی شامل ہے۔

یہ پیشکش نہ صرف بارسلونا بلکہ یورپی فٹبال کے مستقبل پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے