حسان فارماسیون ٹیکسی اسکول کے دسمبر2025کے امتحان میں 77 طلبہ کامیاب،تقسیم اسناد کی تقریب

20251217_171256

بارسلونا(دوست نیوز)حسان فارماسیون ٹیکسی اسکول کے دسمبر 2025 میں ہونے والے ٹیکسی امتحان میں 77 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والے طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب لاسلوت بادالونا والے اسکول میں منعقد کی گئی۔ جس میں ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پہنچنے پر ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کا پروفیسر مشتاق احمد،سید ذوالقرنین شاہ،فہیم اکبر اور دیگر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔پروفیسر مشتاق احمد نے سال 2025میں اسکول کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا دسمبر 2025 کے امتحان میں بارسلونا کے تمام ٹیکسی اسکولوں سے 77 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ سال 2025 کے دوران حسان فارماسیون ٹیکسی اسکول کی جانب سے مجموعی طور پر 488 طلبہ نے ٹیکسی کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا کے تمام ٹیکسی اسکولوں میں حسان فارمسیون ٹیکسی اسکول نے ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔

 ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اپنے خطاب میں کامیاب طلباء کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محنت، نظم و ضبط اور دیانت داری ہی کامیابی کی کنجی ہے، اور یہی اوصاف انہیں عملی زندگی میں بھی آگے بڑھنے میں مدد دیں گے۔

 پروفیسرمشتاق کی محنت اس وقت اسپین میں خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ آج اسپین میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی تقریباً 40 فیصد تعداد پاکستانیوں پر مشتمل ہے، اور ان میں بڑی تعداد ایسی ہے جو پروفیسر مشتاق کی شاگرد ہے اور ان کے اسکولز سے فیضیاب ہوئی ہے

ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہماری وہ نسل جو یہاں جوان ہو رہی ہے، ان شاء اللہ اعلیٰ تعلیم اور نمایاں عہدوں تک پہنچے گی۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ اسپین میں موجود پاکستانی اور دیگر ایشیائی کمیونٹیز تعلیم کے میدان میں آگے ہیں اور اپنی نئی نسل کو سیکھنے اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ امید ہے کہ جس طرح برطانیہ، امریکہ اور ناروے میں ہماری دیسی نسلوں نے نمایاں مقام حاصل کیا، اسی طرح یہاں بھی آنے والے برسوں میں ہماری نئی نسل ایک مضبوط اور کامیاب شناخت قائم کرے گی، ان شاء اللہ۔

ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کامیاب طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، انہیں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے مفید رہنمائی فراہم کی۔

سید ذوالقرنین شاہ نے کامیاب طلباء کو دلی مبارک باد دی اور پروفیسر مشتاق احمد کی پاکستانیوں کے لئے دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ آج پروفیسر مشتاق احمد پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو حلال رزق کی جانب متوجہ کیا اور میدان میں اتارا۔آج ہزاروں پاکستانی اپنے خاندانوں کے لئے رزق حلال کما رہے ہیں،سید ذوالقرنین شاہ نے اپنے خطاب میں اسٹریلیا حملہ کی اور بھارتی پراپیگنڈا کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ ہم دنیا بھر میں کہیں بھی انسانیت سوز واقعہ کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں 

کئی ایک طلباء نے مختصر گفتگو بھی کی اور کہا کہ آج اگر میں پاس یہ سند ہے تو یہ پروفیسر مشتاق احمد کی محنت کی وجہ سے ہے،ہم ان کے شکر گزار ہیں 

پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ حسان فارماسیون اسکول صرف ٹیکسی کا ہی امتحان نہیں کراتا یہاں سے ٹرک،بس اور دیگر ہیوی ویٹ لائسنس کرانے کی بھی تیاری کرائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ زبان دانی کے کورسز بھی کرائے جاتے ہیں حسان فارماسیون کی پانچ برانچزمیں نا صرف مرد لڑکے پڑھتے ہیں بلکہ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کررہی ہیں آج کی اس تقریب میں بھی پانچ لڑکیوں نے ٹیکسی لائسنس کا امتحان پاس کیا ہے،ہماری اسکول میں کلاسز کے علاوہ آن لائن بھی سہولت موجود ہے جو لوگ مصروفیت کی وجہ سے اسکول نہیں آسکتے وہ گھر میں رہتے ہوئے آن لائن بھی کلاسیں کے سکتے ہیں

پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ دو دو تین تین بھائی،باپ بیٹے بھی یہاں سے امتحان پاس کرکے باعزت رزق کما رہے ہیں 

تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور لنگر پیش کیا گیا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے