کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام ویٹرن کرکٹ لیگ،کپتانوں کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی 

IMG_6719

بارسلونا/ویٹرن کرکٹ لیگ 20 دسمبر سے شروع ہونے جارہی ہے۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ویٹرن کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں کے کپتانوں چوہدری امانت حسین مہر،سید ذوالقرنین شاہ،چوہدری ثاقب طاہر،محمد سلیمان گوندل،علی رشید بٹ اور چوہدری عظمت مہر نے شرکت کی اور صدر فیڈریشن غلام صابر،سجاول خان، چوہدری محسن رضا گوندل، عامرشہزاد سمیع اللہ کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی 

اس موقع پر کاتالونیا ریڈ،اجیلا کرکٹ کلب،کاتالونیا گرین۔کنگ گولڈن،مارخور کرکٹ کلب،کاتالونیا بلیو کے کپتانوں نے  ویٹرن لیگ کے بارے میں اظہار خیال کیا

چوہدری امانت حسین مہر،سید ذوالقرنین شاہ،سلیمان گوندل اور علی رشید بٹ نے کہا کہ ویٹرن لیگ کا انعقاد پر کاتالان کرکٹ فیڈریشن کو سراہا اور کہا کہ اسپین میں پاکستانی بچوں کو میدانوں میں لانے کے لئے ایسے ایونٹ بہت ضروری ہیں تاکہ ہمارے بچے میدانوں کا رخ کریں ،اس موقع پر تجویز بھی دی گئی کہ آئندہ سال ویٹرن لیگ میں بڑوں کے ساتھ انڈر 15بچوں کو بھی ساتھ کھیلایا جائے

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر اور سجاول خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کاتالونیا میں کوالٹی کرکٹ مہیا کریں اور اس کے لئے ہم نوجوانوں کی لیگ ،لڑکیوں کے لئے ٹورنامنٹس اور ویٹرن لیگ کا انعقاد کرتے ہیں 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے